ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادو حامی ایس پی ایم ایل سی ادے ویر سنگھ کے خلاف کاروائی ہونے کے امکانات

اکھلیش یادو حامی ایس پی ایم ایل سی ادے ویر سنگھ کے خلاف کاروائی ہونے کے امکانات

Fri, 21 Oct 2016 02:23:58    S.O. News Service

لکھنو، 20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) اتر پردیش کی حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے اندر پہلے سے مچا گھمسان اور بڑھتا جا رہا ہے۔ایس پی ذرائع کی مانیں تو وزیر اعلی اکھلیش یادو کو ایس پی کا قومی صدر بنانے کا مطالبہ کرنے والے قانون ساز کونسل رکن (ایم ایل سی)ادے ویر سنگھ کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جا سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ اکھلیش یادو کے قریبی اور ایم ایل سی ادے ویر سنگھ نے بدھ کو ہی ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو کو خط لکھ کر اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود پارٹی کے سرپرست بنیں اور اپنی کرسی (فی الحال قومی صدر)اپنے بیٹے سی ایم اکھلیش کو سونپ دیں .۔ادے ویر کے اس قدم کے بعد اب یہ طے مانا جا رہا ہے کہ اس خط کو لکھنے کے لئے ایم ایل سی ادے ویر سنگھ کے خلاف جلد ہی کارروائی ہوگی۔ سماج وادی پارٹی کے ایک قانون ساز کونسل رکن (ایم ایل سی) نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ادے ویر کے خلاف جلد ہی کارروائی ہوگی۔ریاستی صدر شیو پال یادو کی جانب سے یہ کارروائی کی جائے گی۔غور طلب ہے کہ ابھی حال ہی میں ملائم نے اکھلیش کو ریاستی صدر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ شیو پال یادو کو اس نئی ذمہ داری سونپی تھی۔ادے ویر سنگھ نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ خاندان کے اندر سے بھی اکھلیش یادو کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور شیو پال یادو اس میں شامل ہیں۔
 


Share: